وزیر اعظم بڑے بھائی ہیں ٗ جو کہتے ہیں کہیں : صادق سنجرانی
16 اپریل 2018 (18:37) 2018-04-16

لاہور: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں وہ جو کہتے ہیں کہیں ، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے، لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہیں رینجرز کے جوانوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی جب کہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اور میرا دل پاکستان کے ساتھ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بڑے بھائی ہیں جو کہتے ہیں کہیں ، میں نے تو ابھی کوئی ایسا فیصلہ کیا ہی نہیں جو اچھا نہ لگے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک جلسے سے خطاب میں کہا تھاکہ چیئرمین سینٹ کی کوئی عزت نہیں لہذا اپوزیشن دوسرا چیئرمین لائے۔


ای پیپر