Photo Credit : Yahoo

Photo Credit : Yahoo
16 اپریل 2018 (17:17) 2018-04-16

لاہور : پاکستان تحریک انصا ف نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے 3ناموں پر اتفاق کرلیا، سابق وفاقی وزیر خزانہ سلمان شاہ، شاہد کاردار اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشیدتینوں نام وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کریں گے۔ پیر کو تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کےلئے 3نام فائنل کرلئے۔

تحریک انصاف میں مشاورت کے بعد سلمان شاہ، شاہد کارداراور طارق کھوسہ کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے، قواعد و ضوابط کے مطابق اپوزیشن لیڈر تینوں نام وزیراعلیٰ پنجاب کے سامنے رکھیں گے اور مشاورت کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ کیا گیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سلمان شاہ وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے پر رہ چکے ہیں جبکہ طارق کھوسہ ڈی جی ایف آئی اے کے عہدے پررہ چکے ہیں۔


ای پیپر