پی ٹی آئی کا نگران وزیر اعظم کیلئے تین ناموں پر اتفاق
16 اپریل 2018 (15:20)

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے 3نام فائنل کرلئے، عبدالرزاق دائور،،تصدق حسین جیلانی اور عشرت حسین کے ناموں پر اتفاق کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی خورشید شاہ سے ملاقات کر کے نام تجویز کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ نگران وزیراعظم کیلئے تین نام فائنل کرلئے، نگران وزیراعظم کیلئے عبدالرزاق دائور ،تصدق حسین جیلانی اور عشرت حسین کے نام تجویز کئے ہیں، شاہ محمود قریشی خورشید شاہ سے ملاقات میں تینوں نام پیش کریں گے۔


عبدالرزاق دائور پرویز مشرف کی کابینہ میں وزیر تجارت کے عہدے پر رہے، تصدق حسین جیلانی2013سے2014تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر رہے جبکہ ڈاکٹر عشرت حسین 1999سے 2006تک گورنر سٹیٹ بینک رہے۔


اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کئے جانے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کئے جانے کے بعد خورشید شاہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ مل کر نگران وزیراعظم کا فیصلہ کریں گے۔


ای پیپر