نواز شریف اور مریم نواز کو ایک دن کیلئے احتساب عدالت سے حاضری استثنا مل گیا
16 اپریل 2018 (14:06) 2018-04-16


اسلام آباد: ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ایک دن کے لئے حاضری سے استثنی مل گیا ، نواز شریف اور مریم نواز موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے اسلام آباد نہ آسکے۔


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کی ۔ ریفرنس میں نامزد ملزمان سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لاہور میں موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد نہ پہنچ سکے جس پر ان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔


ای پیپر