پاکستان کے سعودی عرب سے اہم معاملے پر اظہار یکجہتی 
15 ستمبر 2020 (22:27) 2020-09-15

اسلام آباد : پاکستان نے یمن کے معاملے پر سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ڈورن حملے سعودی عرب کی سالمیت کے خلاف ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کے دفاعی اقدامات کی وجہ سے کئی جانیں بچیں،ترجمان نے مزید کہا کہ بیرونی جارحیت کےخلاف سعودی عرب کے حق حفاظت کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یمن کی سالمیت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہیں، یمن کا اس پر مناسب ردعمل نہ آنا قابل افسوس ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ پر نہیں مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور یمن کے معاملے پر فریقین پر مذاکرات شروع کرنے پر زور دیتا ہے۔


ای پیپر