اکشے کمار کا اپنے بیٹے سے متعلق حیران کن انکشاف 
15 ستمبر 2020 (19:55) 2020-09-15

ممبئی :بھارتی فلم انڈسٹر ی کے معروف اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ اُن کا بیٹا آراو شوبز کی دُنیا سے دور رہتا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ وہ اپنے والد کے نام سے پہچانا جائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ اُن کا بیٹا آراو کمار فلموں اور شوبز کی دُنیا سے دور رہنا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سب سے الگ رہتا ہے، اکشے کمار نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اُن کا بیٹا آراو نہیں چاہتا کہ اُس کی پہچان اُس کے والد کے نام سے ہو، وہ یہ نہیں چاہتا کہ لوگ اسے کہیں کہ یہ تو اکشے کمار کا بیٹا ہے اور اِسی وجہ سے وہ فنکاری کی دُنیا کو ترجیح نہیں دیتا ہے کیونکہ وہ اپنی پہچان خود بنانا چاہتا ہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کا بیٹا بہت مختلف ہے اور وہ اپنی ایک الگ پہچان بنانا چاہتا ہے اِسی لیے وہ اپنے بیٹے کے ہر فیصلے پر اُس کا ساتھ دیتے ہیں اور کبھی بھی اُسے اپنی طرح بنانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔


ای پیپر