سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ 
15 ستمبر 2020 (19:49) 2020-09-15

کراچی :ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 300 روپے بڑھ گئی ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 700 روپے ہے،صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے سے بڑھ کر 98 ہزار 337 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 15 ڈالر بڑھ کر 1963 ڈالر فی اونس ہے۔


ای پیپر