برطانوی سفارتخانے کی گاڑیوں پر حملہ
15 ستمبر 2020 (19:14) 2020-09-15

عراق:عراق میں برطانوی سفارتخانے کی گاڑیوں پر حملہ ہوا ہے، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، برطانوی سفارتخانے کے مطابق بغداد میں سفارتخانے کی گاڑیوں پر بارودی مواد کی ڈیوائس سے حملہ کیا گیا۔

سفارتخانے کے مطابق حملے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا،اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ کسی گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


ای پیپر