کراچی اہم سرکاری عمارت میں فائرنگ ،متعدد افراد زخمی ،ایک ہلاک 
15 ستمبر 2020 (18:30) 2020-09-15

کراچی :سوک سینٹر میں واقع کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے دفتر میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 افراد میں سے ایک دم توڑ گیا۔

پولیس حکام نے فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے،پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ واقعہ آپس میں جھگڑے کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے ملی پستول تحویل میں لے لی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف اکرام نے فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا ہے اور کہا کہ معلوم کررہے ہیں کہ واقعہ کیسے پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت افسران کی میٹنگ چل رہی تھی، کمرے میں ڈپٹی ڈائریکٹر وسیم عثمانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا، عبدالحفیظ و دیگر موجود تھے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ عبدالحفیظ نے کی، واقعہ آپس کے جھگڑے کا نتیجہ ہے تاہم تفتیش کا عمل جاری ہے۔


ای پیپر