file photo

زیادہ کرپشن ہوگی تو زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوں گے: چیئرمین نیب
15 ستمبر 2020 (12:24) 2020-09-15

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب فیس نہیں کیس دیکھتا ہے، ہم شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔

چیئرمین نیب نے پہلے ادارے کی تعریفیں کیں پھر وضاحتیں پیش کیں، انہوں نے کہا کہ زیادہ کرپشن ہوگی تو زیادہ کیس رجسٹرڈ ہوں گے۔ کبھی کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی نہیں کی، نیب ناکام ادارہ ہوتا تو 364 ارب روپے کی وصولی کیسے کرتا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے رہنمائی لیتے ہوئے نیب کے قواعد و ضوابط مرتب کئے ہیں، انہوں نے تنقید کرنے والوں کو پہلے آئین اور قانون پڑھنے کا مشورہ بھی دے دیا۔


ای پیپر