file photo

پاکستانی طلبہ کو تعلیمی اداروں میں واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں: شفقت محمود
15 ستمبر 2020 (10:48) 2020-09-15

اسلام آباد: پاکستانی طلبہ کو تعلیمی اداروں میں واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں، وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت و سلامتی یقینی بنانے کے لیے ہم سب پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ امید ہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور گائیڈلائنز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں وبا ہی ایسی خوفناک تھی کہ اسکول کا پہلا دن آنے میں مہینے لگ گئے، اللہ کا شکر ہے آج ہمارے بچے درسگاہوں میں واپس پہنچ گئے۔ فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں محکمہ تعلیم کے وزراء اور ارباب اختیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ احتیاط اور تمام تدابیر کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہوں نے تمام فیصلے کیے، بچوں کو لمبی عمر اچھی قسمت کی دعا بھی دی۔


ای پیپر