سکول کھلنے سے قبل ہی افسوسناک خبر 
15 ستمبر 2020 (00:05) 2020-09-15

کراچی  :طویل لاک ڈاؤن کے بعد ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے  کھلنے جارہے ہیں، تاہم اس حوالے سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ تقریباً 13 فیصد اسکول اسٹاف میں کورونا مثبت سامنے آیا ہے جس نے اس معاملے کو مزید کراچی میں اسکول کل سے کھلنے کے لیے مزید خطرناک بنارہی ہے، صحت سے متعلق ایک ادارے نے صرف آٹھ نجی اسکولوں میں سروے کرکے یہ نتائج اخذ کیے ہیں۔ 

اس ادارے کے سی ای او ڈاکٹر سعد صدیقی نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کراچی کے آٹھ پرائیویٹ اسکولوں کے اسٹاف کے تقریباً 2 ہزار ٹیسٹ کیے جن میں 13 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے۔ 


ای پیپر