فوٹو بشکریہ فیس بک

ون ڈے سیریز کھیلیں گے تو صرف لاہور میں، سری لنکا کا پی سی بی کو دو ٹوک جواب
15 ستمبر 2019 (17:53) 2019-09-15

لاہور : ون ڈے سیریز کھیلیں گے تو صرف لاہور میں، سری لنکا نے پی سی بی کو دو ٹوک جواب دیدیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ کراچی کی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں اس لیے ون ڈے سیریز صرف لاہور میں کھیلنے پر اصرار کیا ہے۔ پی سی بی کا تھنک ٹینک سری لنکا کے جواب پر شش و پنج میں مبتلا ہے۔ آئی سی سی بھی میچ آفیشل پاکستان بھیجنے کا فیصلہ سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 27 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 5 سے 9 اکتوبر تک لاہور میں شیڈول ہے۔


ای پیپر