فائل فوٹو

امریکی سینیٹر کا ایرانی تیل تنصیبات پر حملوں کا مطالبہ
15 ستمبر 2019 (15:24) 2019-09-15

نیویارک: امریکی سینیٹر کا ایرانی تیل تنصیبات پر حملوں کا مطالبہ، سینیٹر لنڈسے گراہم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی آئل ریفائنریز پر حملوں کے جواب میں ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملے کرے۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ایرانی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی وزیر خارجہ کے سعودی آئل تنصیبات پر حملوں کے الزامات مسترد کر دیئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے آرامکوآئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے آرامکوآئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں اور انفرااسٹرکچر پر حملے سے کشیدگی اور عدم اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق امریکا نے صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو دفاع میں مدد کی پیشکش بھی کی ہے۔


ای پیپر