فوٹو بشکریہ فیس بک

سٹیو سمتھ نے انضمام الحق سے ریکارڈ چھین لیا
15 ستمبر 2019 (15:14) 2019-09-15

لندن: آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دنیا کے نمبر ون بیٹسمین سٹیو سمتھ نے انضمام الحق سے ریکارڈ چھین لیا۔

ایشز سیریز کے دوران سٹیو سمتھ نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے اس بار پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا ریکارڈ توڑا۔

سمتھ نے انگلینڈ کے خلاف مسلسل 10 اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز بنائے، انہوں نے یہ کارنامہ2017-18اور2019-20کے دوران انجام دیا۔ وہ بال ٹمپرنگ کیس کے باعث 29 مارچ 2018 سے ایک سال تک کرکٹ سے دور بھی رہے۔

پابندی سے پہلے والی ایشز سیریز کی آخری چار اننگز میں انہوں نے بالترتیب 239،76 ،102 اور 83 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلوی بیٹسمین نے حالیہ ایشز سیریز کے دوران 5 ٹیسٹ میچوں کی 6 اننگز میں 144،142،92،211،82 اور 80 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا، پاکستان کے سابق کپتان نے بھی انگلینڈ ہی کے خلاف2001 سے 2006 کے دوران مسلسل 9 مرتبہ 50 پلس رنز بنائے ہیں۔


ای پیپر