فوٹو بشکریہ فیس بک

ملالہ کا اقوام متحدہ، عالمی رہنماؤں سے کشمیر میں امن کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ
15 ستمبر 2019 (11:27) 2019-09-15

لندن: ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ اور عالمی رہنماؤں سے کشمیر میں امن کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کر دیا، کہا بچوں سمیت 4 ہزار افراد کو حراست میں لیے جانے سے متعلق رپورٹس اور طلبہ کے 40 دنوں سے زائد سے سکولز نہ جانے پر سخت تشویش ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کشمیری دنیا سے کٹ کر رہ گئے ہیں، مواصلاتی پابندیوں کے باعث اپنی آواز دنیا تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔

تین کشمیری لڑکیوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مکمل خاموشی ہے۔ صرف کھڑکیوں کے باہر فوجیوں کے بوٹوں کی آواز سن سکتے تھے۔ مزید کہا بچوں سمیت 4 ہزار افراد کو حراست میں لیے جانے سے متعلق رپورٹس اور طلبہ کے 40 دنوں سے زائد سے سکولز نہ جانے پر سخت تشویش ہے۔

ملالہ نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی آواز کو سنا جائے اور بچوں کی بحفاظت سکولز واپسی میں مدد کی جائے۔


ای پیپر