سکرین شوٹ

ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
15 ستمبر 2019 (10:59) 2019-09-15

لندن: ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، میزبان انگلش ٹیم 382 رنز کی برتری کیساتھ آج چوتھے روز کا کھیل شروع کرے گی، انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 8 وکٹوں پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔

اوول میں جاری پانچواں ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، میزبان انگلش ٹیم 8 وکٹ اور 313 رنز کیساتھ دوسری اننگ کا کھیل آج چوتھے روز شروع کرے گی۔ جوفرا آرچر 3 اور جیک لیچ 5 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلش اوپنر جو ڈینلی 94 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 225 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 294 رنز بنائے تھے۔


ای پیپر