شریف فیملی کی سزا معطلی کے معاملے کو نیب نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
15 ستمبر 2018 (16:25) 2018-09-15

اسلام آباد: نیب نے شریف خاندان کی سزا معطلی کے معاملے میں ہائیکورٹ کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

  نیب نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 10جولائی کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔ ہفتہ کو شریف خاندان کی سزا معطلی کے معاملے میں نیب نے ہائیکورٹ کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، نوازشریف نے سزا معطلی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا۔ نیب نے مؤقف اپنایا درخواستوں اور اپیلوں کی ایک ساتھ سماعت نہیں کی جا سکتی۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاق کو نوٹس جاری کئے بغیر سماعت کی ۔ وفاق کو نوٹس جاری کئے بغیر سماعت انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ نیب نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 10جولائی کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔ 


ای پیپر