پاکستان نہ ہوتا تو میں آج اعتزاز احسن کا منشی ہوتا: چیف جسٹس
15 ستمبر 2018 (16:02) 2018-09-15

لاہور:’’ پاکستان نہ ہوتا تو میں آج اعتزاز احسن کا منشی ہوتا ‘‘ یہ ریمارکس چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے زیرزمین سے پانی نکال کر منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے زیر زمین سے پانی نکال کر منرل واٹر بنانے والی کمپنیوں سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی جس دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بات بتا دوں ما سوائے قوم کی خدمت کے میرا کوئی مقصد نہیں ہے ، ریٹائرمنٹ کے بعد مجھے کوئی عہدہ آفر کر کے شرمندہ نہ ہوں ، یہ ملک نہ ہوتا تو شاید میں آج اعتزاز احسن کا منشی ہوتا ۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ڈیم روکنے کی کوشش کی ان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کروں گا، پانی کی ڈکیتی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے ۔


ای پیپر