فوٹوبشکریہ فیس بک

اسٹیورڈ اویس قریشی جہاز میں نہیں جائیں گے: کپتان انوار چوہدری
15 ستمبر 2018 (15:04) 2018-09-15

اسلام آباد: باکمال لوگ ، لاجواب سروس۔!! پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں کپتان نے اسٹیورڈ کو جہاز میں سوار کرنے سے انکار کردیا۔ دوسری جانب پی آئی اے کے نئے آن لائن نظام سے پروازوں میں تاخیر معمول بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کپتان انوار چوہدری نے کہا کہ اسٹیورڈ اویس قریشی جہاز میں نہیں جائیں گے کیونکہ وہ لندن پرواز اسمگلنگ کیس میں ملوث رہا ہے۔ اعتراض پر جہاز کے دیگر عملے نے بھی جانے سے انکار کردیا۔ عملے کے جھگڑے کے باعث پرواز پی کے 757 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

دوسری جانب پی آئی اے کے نئے آن لائن نظام سے پروازوں میں تاخیر معمول بن گئی۔ نئے نظام کو تین دن ہو چکے، پروازوں پر بریفنگ اور بورڈنگ کا عمل نہایت سست ہوگیا۔ پی آئی اے کا عملہ نئے سافٹ ویئر پر مہارت نہیں رکھتا ہے۔ سافٹ ویئر کی وجہ سے جمعے کو 7 جبکہ ہفتے کو 5 پروازیں متاثر ہوئیں۔

 

 

 


ای پیپر