فوٹوبشکریہ فیس بک

کلثوم نواز کے انتقال پر آصف زرداری، بلاول بھٹو کل نواز شریف سے تعزیت کرینگے
15 ستمبر 2018 (14:20) 2018-09-15

لاہور: بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر جاتی امراء میں شریف خاندان سے تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کل نواز شریف سے تعزیت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی رسمِ قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف زرداری پارٹی کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا جائیں گے جہاں وہ میاں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔

بیگم کلثوم نواز کی وفات پر میاں نواز شریف ، مریم اور صفدر کو 4 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے جس کی مدت کل ختم ہو جائے گی۔

 

 


ای پیپر