فوٹوبشکریہ فیس بک

حکومت نے سول مقدمات کو ایک سال میں نمٹائے کا عندیہ دیدیا
15 ستمبر 2018 (13:31) 2018-09-15

اسلام آباد: ملک بھر کی عدالتوں میں 19 لاکھ سے زائد مقدمات زیرالتوا ہیں، ان میں بڑی تعداد سول مقدمات کی ہے، حکومت نے عندیہ دیا ہے کہ سول مقدمات ایک سال میں نمٹائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی عدالتوں میں 18 لاکھ 69 ہزار 886 مقدمات زیرالتوا ہیں، یہ تعداد جنوری 2018 کی ہے، 8 ماہ بعد مقدمات میں کئی ہزار کا مزید اضافہ ہوچکا ہے۔ زیادہ تر سول مقدمات ہیں

انصاف کی دہائی دیتے سائلین کا نئی حکومت کو خیال آہی گیا۔ وزارت قانون و انصاف، سول مقدمات نمٹانے کیلئے اصلاحات لارہی ہے۔

3 مراحل پر مشتمل اصلاحات کے مطابق پہلے مرحلے میں اہم کیسز سننے چائیں، دوسرے میں وقت بچانے کیلئے وکلاء کا پینل بنایا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں تین ماہ کی مدت دی جائے گی چاہے کیس کتنا ہی پیچیدہ کیوں نہ ہو فیصلوں پر صرف دو اپیلوں کا حق دیا جائے گا۔

سول مقدمات میں 2 اشخاص یا افراد اور تنظیموں کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی، تجاوزات، قبضے اور جائیداد کے تنازعات وغیرہ شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر