فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
15 ستمبر 2018 (11:15) 2018-09-15

اسلام آباد: جمہوری اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

دن منائے جانے کا مقصد جمہوریت کیلئے عوامی شعور بیدار کرنا اور غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ یہ دن 2007 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کردہ متفقہ قرارداد کے تحت دنیا بھر میں 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یونان کے شہر ایتھنز کو جمہوریت کی جائے پیدائش مانا جاتا ہے مگر مؤرخین کا ماننا ہے کہ رومن تہذیب حقیقی معنوں میں ایک جمہوری تہذیب تھی جہاں عوامی حکمرانی تھی۔

آج کے جدید دور میں اس دن کو منانے کا مقصد شہریوں کو اپنی خواہشات کے آزادانہ اظہار اور آزادی سے جینے کے حق کو فروغ دینا ہے۔

رواں برس کا موضوع ’ جمہوریت اور تنازعوں سے بچاؤ‘ ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف ممالک میں جاری جنگوں، خانہ جنگیوں، بغاوتوں اور تنازعوں کو حل کر کے جمہوری حکومتوں کو فروغ دینا ہے۔

جمہوریت لوگوں کے سیاسی، معاشی، سماجی اور ثقافتی نظاموں کے تعین کیلئے ان کی آزادنہ رائے پر منحصر ایک عالمی قدر ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں عوام کی شرکت پر زور دیتا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر