فوٹوبشکریہ فیس بک

ترک وزیر خارجہ کی نواز شریف سے ملاقات، کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت
15 ستمبر 2018 (09:35) 2018-09-15

لاہور: ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ جاتی امرا گئے، جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ ملاقات کے موقع پر پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر اور ن لیگی رہنما سینیٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔ گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

 

 


ای پیپر