اسلام آباد میں روٹی 2 روپے مزید مہنگی 
15 اکتوبر 2020 (23:41) 2020-10-15

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں روٹی 2 روپے مزید مہنگی کر دی گئی

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت بھی شدید مہنگائی کی لپیٹ میں آچکا ہے ، اشیاء ضروریہ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخ نامے کو مارکیٹوں ، بازاروں ، رہائشی علاقوں کی دکانوں اور منڈی میں پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں تندوروں پر دس روپے میں روٹی دستیاب تھی گزشتہ روز اس کی قیمت میں 2روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔

 نان کی قیمت میں 3روپے جبکہ پراٹھے کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ افغانی نان کے نرخ برقرار ہیں اور یہ 30روپے میں دستیاب ہے جبکہ  20 سے 25 روپے  میں فروخت ہونے والا روٹی کا پراٹھا 30روپے،  نان 15 روپے اور روٹی 12 روپے میں فروخت کرتے ہوئے نرخ نامے کی دھجیاں بکھیر دی گئی ہیں۔ 


ای پیپر