ڈالر مزید سستا ہو گیا 
15 اکتوبر 2020 (17:29) 2020-10-15

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل  اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں  جمعرات کوڈالر 163روپے 48پیسے پر شروع ہوا اور مارکیٹ کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 62پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی یعنی ڈالر 162روپے 86پیسے پر آکر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 39پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور ڈالر 163روپے 87پیسے سے شروع ہو کر 163روپے 48پیسے پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔


ای پیپر