معروف ڈبلیو ڈبلیو ای سٹار جان سینا نے چپکے سے شادی کرلی
15 اکتوبر 2020 (14:26) 2020-10-15

نیویارک : معروف ڈبلیو ڈبلیو ای سٹارجان سینا نے چپکے سے شادی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   معروف ڈبلیو ڈبلیو ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا نے شائی شریت زادہ سے شادی کرلی ہے ۔اگر یہ کہا جائے کہ جان سینا اس وقت ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے مقبول ریسلر ہیں تو غلط نہیں ہوگا جو کہ 16 بار چیمپئن بننے کا رک فلیئر کا برسوں پرانا ریکارڈ بھی برابر کرچکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جان سینا نے اپنی گرل فرینڈ نکی بیلا سے منگنی توڑنے کے بعد اب شائی شریت زادہ  سےامریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے ٹامپا میں شادی کرلی ہے۔

سینا اور شریت زادہ پہلی مرتبہ 2019 میں وینکوور کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھے گئے تھے۔ اس وقت سے اس جوڑے نے اپنے تعلقات زیادہ تر نجی رکھے ہوئے  تھے ،تاہم اب اچانک دونوں نے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی ہے۔

یاد رہے کہ ریسلنگ کے نامور سٹار جان سینا اور ان کی منگیتر نکی بیلا نے شادی سے صرف ایک ماہ قبل علیحدگی اختیار کر لی تھی اور دونوں کا رشتہ 6سال بعد اختتام پذیر ہوگیا ۔

ریسلر نکی بیلا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک پیغام میں جان سینا کے ساتھ اپنا رشتہ توڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ سال ساتھ رہنے کے بعد جان سینا اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن ہمارے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا۔ ہم اپنے مداحوں سے بھی امید کرتے ہیں کہ آپ بھی ہمارے فیصلے کا احترام کریں گے۔


ای پیپر