وزیراعظم سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر روانہ
15 اکتوبر 2019 (17:58) 2019-10-15

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے جہاں وہ سعودی قیادت کو دورہ ایران میں پیش رفت پراعتماد میں لیں گے ، عمران خان کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے اقدام کا حصہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے سے سعودی عرب روانہ ہوگئے ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی زلفی بخاری ،سیکرٹری خارجہ اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے اور دورہ ایران میں پیش رفت پراعتماد میں لیں گے جبکہ دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی امور پر بات ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کادورہ خطے میں امن و سلامتی کے اقدام کا حصہ ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رواں سال وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہے۔


ای پیپر