برطانوی ملکہ الزبتھ نے بریگزٹ امیگریشن بل متعارف کروا دیا
15 اکتوبر 2019 (12:36) 2019-10-15

لندن : برطانوی ملکہ الزبتھ نے بریگزٹ امیگریشن بل متعارف کروا دیا، جنوری 2021 سے یورپی شہریوں کو برطانیہ کا ویزہ درکار ہو گا۔

برطانوی ملکہ الزبتھ نے برطانوی پارلیمان سے خطاب کے دوران وزیراعظم بورس جانسن کی طرف سے تیار کیے گئے امیگریشن کے اس قانونی مسودے کو متعارف کرایا ہے جو یورپین یونین سے برطانیہ کی حتمی علیحدگی کے بعد نافذ ہو گا۔اس بل کے تحت یورپی ممالک کے شہریوں کیلئے آزادانہ طور پر برطانیہ آنے جانے کی سہولت جنوری 2021 سے ختم کر دی جائے گی۔

ان پر برطانیہ آنے کیلئے ویزے اور دیگر قواعد کی وہی شرائط عائد ہوں گی جو دنیا کے باقی ممالک سے سفر کرنے والوں پر نافذ ہوتی ہیں۔برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی، پروگرام کے مطابق 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہو گی جس کے بعد ملک میں عام انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔


ای پیپر