فائل فوٹو

عمران خان آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے
15 اکتوبر 2019 (10:02) 2019-10-15

اسلام آباد: ایران اور سعودی عرب میں مصالحتی کیلئے وزیر اعظم عمران خان آج سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ساتھ ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کرینگے۔ عمران خان سعودی قیادت کو ایرانی حکام سے بات چیت سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔ سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کیلئے سنگ میل ثابت ہونگے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقات میں سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات کیلئے میزبانی کی بھی پیشکش کی۔


ای پیپر