کراچی میں امریکی قونصل خانے کی گاڑی سے ایک اور حادثہ
15 اکتوبر 2018 (22:35) 2018-10-15

کراچی : امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی قونصل خانے کی گاڑی خاتون چلا رہی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا، امریکی قونصل خانے کی گاڑی ایک خاتون چلا رہی تھیں جو قونصل خانے میں اسٹاف ممبر ہیں،اطلاعات کے مطابق کراچی میں پی آئی ڈی سی کے قریب امریکی قونصل خانے کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیاجس کے بعد امریکی قونصل خانے کی خاتون اہلکارگاڑی پی آئی ڈی سی کے قریب ہی چھوڑ کر روانہ ہو گئیں،پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص کے پاﺅں میں چوٹ آئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اسلام آباد میں امریکی قونصل خانے کے ملٹری اتاشی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکا جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔


ای پیپر