مولانا فضل الرحمن بال بال بچ گئے
15 اکتوبر 2018 (22:08) 2018-10-15

کرک:جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی‘ جس کے نتیجے میں 7مسافراور 3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،تاہم مولانا فضل الرحمن خود حادثے میں محفوظ رہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جمعیت علما اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے میں شامل گاڑی کوحادثہ پیش آیا ہے‘تنگوڑی چوک کے قریب قافلے میں شامل پولیس کی گاڑی مسافربس سے ٹکرا گئی‘ٹریفک حادثے میں 7 مسافراور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ‘جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مولانا فضل الرحمن خود حادثے میں محفوظ رہے ۔


ای پیپر