ضمنی انتخابات میں چوہدری تنویر کی انتھک محنت‘ میاں نواز شریف کی شاباش
کیپشن:   Source : Yahoo
15 اکتوبر 2018 (21:09) 2018-10-15

اسلام آباد:میاں نواز شریف نے مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر چوہدری تنویر کو ضمنی انتخابات میں انتھک محنت پر شاباشی دی اور کہا کہ راولپنڈی کی نشست ہم جیت چکے ہیں آپ نے خوب محنت کی ۔

گزشتہ روز احتساب عدالت میں چوہدری تنویر کمرہ عدالت میں جب ان سے ملے تو انہوں نے گرمجوشی سے ان کےساتھ مصافحہ کیا اور ان کی پیٹھ پر تھپکی دی۔ میاں نواز شریف نے ان سے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے مگر آپ نے خوب مقابلہ کیا۔ اس پر آپ کو شاباش دینا بنتی ہے۔


ای پیپر