Source : Yahoo

حکومت نے ایک اور مہنگائی بم غریب عوام پر گرانے کیلئے تیار کر لیا
15 اکتوبر 2018 (20:07) 2018-10-15

اسلام آباد :تحریک انصاف کی حکومت کے پچاس دن کی کارکردگی کے بعد ضمنی الیکشن نے سب کو حیران کر دیا ،دوسری طرف گیس کے بعد حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سمری بھی تیار کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کے اجلاس میں کیا جائےگا، حکومت نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی سمری تیارکرلی ،فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 75پیسے اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سمری میں بجلی کے نرخ میں اضافہ سال 2016-17 اور 2017-18 کےلئے تجویز کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق بجلی میں حالیہ اضافے کے بعد صارفین سے تقریباً400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے۔


ای پیپر