”سول ملٹری تعلقات “سے متعلق وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی’ بول ‘پڑے
15 اکتوبر 2018 (19:53) 2018-10-15

کراچی :وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے سول ملٹری تعلقات پر بات کر تے ہوئے کہا کہ حکومت اور فوج ایک ہی صفحے پر ہیں اور ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

شہریار آفریدی نے کراچی میں چیمبر آف کامرس انڈسٹری سے خطاب کر تے ہوئے کہ ملکی مفاد میں سب کو لے کر چلنا چاہتے ہیں ،اسی سلسلے میں بلاول بھٹو سے ملاقات کا خواہشمند ہوں ،ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی سے ذاتی رنجش نہیں رکھتے جو قانون کی پاسداری کرے گا، ریاست کا قانون اسے عزت دے گا۔

وزیر مملکت براے داخلہ نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات ایک صفحے پر ہیں،ملک کے مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں آزاد ہیں ،ہر فیصلے کو من و عن قبول کیا جائےگا ،ملک کی تمام اکائیاں ساتھ چلیں گی ،ہم ایک دوسرے کو عزت دیں گے۔شہریار آفریدی نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد لاء اینڈ آرڈر صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔


ای پیپر