واٹس ایپ میں بڑی تبدیلی منظر عام پر آگئی
15 اکتوبر 2018 (17:24) 2018-10-15

لاہور : واٹس ایپ کی بڑھتی مانگ اور آفیشل استعمال گزشتہ کچھ عرصہ سے بہت زیادہ ہوتا جا رہا ہے ،اب واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میسجنگ ایپلیکیشن نے اپنے ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کرایا تھا، جس کے ذریعے ابتدا میں صارفین ان پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے، جو غلطی سے سینڈ ہوگئے ہوں، بعدازاں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا گیا تھا۔ویب بیٹا انفو کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق اب صارفین اپنے میسجز بھیجے جانے کے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز بعد انہیں ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’ کا آپشن استعمال کیا ہے، لیکن پیغام وصول کرنے والے کو فون سوئچ آف ہونے یا کسی بھی وجہ سے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر میسجز منسوخی کی درخواست نہیں ملی تو وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا۔دوسری جانب واٹس ایپ آئندہ آنے والے دنوں میں اسٹیکرز اپ ڈیٹ کے حوالے سے بھی کام کر رہا ہے۔


ای پیپر