مشکلات میں بندر بھی بات کرتے ہیں مگر پاکستان اور بھارت نہیں:سابق را چیف
15 اکتوبر 2018 (16:28) 2018-10-15

نئی دہلی :بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را‘‘کے سابق چیف امرجیت سنگھ دلت نے کہا ہے کہ امن کے قیام کے لیے پاکستان اور بھارت کو بات کرنا چاہیے، اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مشکل درپیش ہو تو چیمپئینز جو انسانوں کے بہت قریب ہیں وہ بھی بات کرلیتے ہیں، لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو امن کے لیے اپنے پڑوسی پاکستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی پاکستان اور بھارت کے درمیان اس محاذ آرائی کا خاتمہ چاہتے تھے ، اور اب دوسرا واجپائی ملنے میں بہت وقت لگے گا۔


ای پیپر