عوام نے حکومت کی 52روزہ عوام دشمن تبدیلی مسترد کردی: مریم اورنگزیب
15 اکتوبر 2018 (16:16) 2018-10-15

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ووٹرز نے 52 روزہ عوام دشمن تبدیلی مسترد کر دی ، عمران خان نے حلقے کھولنے کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا مگر پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے حلقوں کو عوام نے کھول دیا ہے ۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’ گرین اینڈ کلین پاکستان مہم ‘‘ کامیاب ہو گئی ، لاہور کے عوام نے لاہور کلین کر دیا ، عوام نے جعلی تبدیلی کا اصل سیاہ روپ دیکھ لیا ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں ( ن ) لیگ کو ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ہر محاذ پر پوری قوت اور جذبہ سے عوام کا مقدمہ لڑیں گے ۔ 


ای پیپر