فوٹوبشکریہ فیس بک

خواجہ برادران کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور
15 اکتوبر 2018 (13:39) 2018-10-15

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی لاہور ہائیکورٹ نے 24 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی اور عدالت نے نیب کو خواجہ برادران کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی، خواجہ سعد رفیق کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کر دیا، خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کرلیا جائے گا، عدالت سے استدعا ہے کہ نیب کو ممکنہ گرفتاری سے روکا جائے اور حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت 24 اکتوبر تک منظور کرلی اور انہیں 5 ،5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو 24 اکتوبر تک گرفتار نہ کیا جائے۔


ای پیپر