فوٹوبشکریہ فیس بک

پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے: صدر مملکت
15 اکتوبر 2018 (12:16) 2018-10-15

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں، پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے جبکہ پڑوسی ممالک جوہری عدم پھیلاؤ میں رکاوٹ ہیں، عالمی امن کو لاحق خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹا جاسکتا ہے۔

صدر مملکت نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں تنازعے کی بنیادی وجہ ہے۔ اقوام متحدہ کشمیر سمیت تمام عالمی تنازعات کے حل میں کردار ادا کرے۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے اولین ممالک میں شامل ہے اور حکومت ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔


ای پیپر