فوٹوبشکریہ فیس بک

شاہد آفریدی کا مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں نیا کارنامہ
15 اکتوبر 2018 (11:16) 2018-10-15

کابل: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں نیا کارنامہ، ٹی 20 ٹورنامنٹس میں صفر پر آؤٹ ہونے کا منفرد منفی ریکارڈ بنا ڈالا۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی افغان ٹی 20 لیگ میں بوم بوم پرفارمنس دکھانے میں ناکام، کرکٹ لیگ میں اب تک 1، 19، اور 1* رنز بنایا جبکہ چوتھے میچ میں 0 پر پویلین لوٹے تو منفی ریکارڈ انکے نام ہو گیا۔

ٹی 20 ٹورنامنٹس میں صفر پر آؤٹ ہونے کے ریکارڈ میں ورلڈ کپ اور انڈین پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن بھی شامل ہے۔ آفریدی چار میچز میں محض 2 وکٹیں ہی حاصل کر پائے۔


ای پیپر