فوٹوبشکریہ فیس بک

ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کے نتائج آ گئے
15 اکتوبر 2018 (09:31) 2018-10-15

اسلام آباد: ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی گیارہ نشستوں کے نتائج آ گئے۔ لاہور میں شیر کی دھاڑ، دونوں نشستوں پر ن لیگ نے میدان مار لیا، داتا کی نگری میں ن لیگ کی برتری برقرار ہے۔

ن لیگ عام انتخابات کی ایک سیٹ خالی کرکے ضمنی الیکشن میں چار سیٹوں پر بیٹھ گئی۔ تحریک انصاف اپنے چھوڑے 6 حلقوں میں سے 4 پر دوبارہ جیت گئی۔ ق لیگ کے حصے میں 2، ایم ایم اے بھی ایک نشست اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

این اے 131 سے سعد رفیق جیت گئے، این اے 124 کی سیٹ بھی شاہد خاقان عباسی نے نکال لی۔ این اے 103 تاند لیانوالہ سے بھی لیگی علی گوہر بلوچ کامیاب قرار۔ این اے 56 اٹک مسلم لیگ ن کے سہیل خان کامیاب ہوگئے۔

این اے 53 اسلام آباد سے پھر پی ٹی آئی آگئی، این اے 60 راولپنڈی سے تحریک انصاف کے شیخ راشد شفیق نے مسلم لیگ ن کے سجاد خان کو شکست سے دوچار کردیا۔ این اے 63 راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے کھلاڑی امیدوار منصور خان کامیاب۔ این اے 243 کراچی سے پی ٹی آئی امیدوار عالمگیر خان نے ایم کیو ایم امیدوار کی ڈور کاٹ دی۔

ق لیگ چھوڑی گئی دونوں نشستوں پر پھر کامیاب، چودھری پرویزالہیٰ کے بیٹے مونس الہٰی 61 ہزار 723 ووٹوں کیساتھ این اے 69 گجرات کی سیٹ لے اُڑے تو چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری سالک 98 ہزار 364 ووٹوں سے این اے 65 چکوال سے جیت گئے۔

ایم ایم اے کے زاہد اکرم درانی کو این اے 35 بنوں سے سیٹ مل گئی۔


ای پیپر