Gilgit Baltistan Election,Voting
15 نومبر 2020 (19:54) 2020-11-15

گلگت :گلگت بلتستان الیکشن میں ووٹنگ کے دوران عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ،دن بھر  لوگ برف باری اور منفی سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باوجود بھی ووٹ ڈالنے نکلے ،خواتین کی بڑی تعداد نے بھی ووٹ کاسٹ کیا ، غذر میں برف باری کے دوران پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے الیکشن  والے دن بھر بارش برفباری اور سردی کی شدید لہر کے باجود سیاسی ماحول گرم رہا،صبح سویرے سے ہی پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں .

75 برس کی خاتون بھی شدید سردی میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچیں،90سالہ بزرگ نے بھی پورے جوش کے ساتھ ووٹ کاسٹ کیا ،نوجوان انتہائی پر جوش تھے ،سر د موسم میں اپنے ووٹ کی بار کے انتظار میں آگ جلا کر ٹولیوں کی شکل میں بیٹھ گئے ۔

بھارت کے شہر چنئی میں 2002  کے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میںشرکت کرنے والے گلگت کے  محمد نواز بھی ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچے ،محمد نوا ز کا کہنا تھا گلگت کے عوام باشعور ہیں، وہ اپنے لئے مخلص نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

گلگت بلتستان کے عوام نے شدید سرد موسم میں سیاسی ماحول گرم کرکے بتا دیا وہ سیاسی طور پر باشعور ہیں،تاہم الیکشن پرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


ای پیپر