Iqbal Kashmiri,Lollywood,
15 نومبر 2020 (19:16) 2020-11-15

لاہور :پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر اقبال کاشمیری ہسپتال میں انتقال کر گئے ،اقبال کاشمیری گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق اقبال کاشمیری گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ ایک ہفتے سے زائد ہسپتال میں زیر علاج تھے ،اقبال کاشمیری  نے سوگوران میں چار بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑے ہیں ۔

اقبال کاشمیری کی معروف فلموں میں بھابھی دی چوڑیاں ،بارڈر ،گھر کب آئو گے اور ضدی جیسی مقبول فلمیں شامل ہیں ۔

اقبال کاشمیری ملتان روڈ شاہنور اسٹوڈیو کے نزدیک رہائش پذیر تھے۔


ای پیپر