Gilgit-Baltistan elections, polling time over, counting of votes begins
15 نومبر 2020 (17:32) 2020-11-15

گلگت:قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان میں صبح 8بجے سے  جاری پولنگ سٹیشن کا وقت ختم ہوگیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے ووٹنگ میں حصہ لیا ، گلگت بلتستان میں رجسٹررڈ ووٹوں کی تعداد اس سال 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی ،ایک لاکھ سے زائد نئے ووٹرز اسی سال رجسٹرڈ ہوئے تھے ۔

ووٹنگ ٹائم ٹھیک 5 بجے ختم کر دیا گیا تھا ،جس کے بعد اب غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں ۔

جی بی اے 7 سکردو  کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ 

جی بی اے 7 سکردو  کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راجہ زکریہ 5290 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ،پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعلیٰ  سید مہدی شاہ4114   ووٹ لے سکے ۔

جی بی اے 8 سکردو2 کا مکمل  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ 

جی بی اے 8 سکردو 2 کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ،مجلس وحدت مسلمین کے محمد کاظم  7534 ووٹ لے کر میاب  رہے ،جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد علی شاہ  7146 ووٹ لے سکے ۔

 جی بی اے 22 گانچھےون کامکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ

جی بی اے 22 گانچھےون کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزادامیدوارمشتاق حسین 6051 ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے جبکہ  پی ٹی آئی کےابراہیم ثنائی4945 ووٹ لےسکے۔

  جی بی اے11کھرمنگ :

جی بی اے11کھرمنگ کا مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آگیا ، تحریک انصاف کےامجدزیدی5872ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ۔

جی بی اے 6 ہنزہ:

جی بی اے 6 ہنزہ ،کے 34 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پی ٹی آئی کےعبیداللہ بیگ 2361 ووٹ لیکرآگے جبکہ  آزاد امیدوار نورمحمد 1927 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ،آزاد امیدوارکامل جان 1465 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 8سکردو 2 شگری بالا

جی بی اے 8سکردو 2 شگری بالا میں اب تک کے آنے والے نتائج میں  پیپلز پارٹی کےسیدمحمدعلی شاہ 128 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر اور آزادامیدوارامتیازحیدرخان 117ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں

جی بی اے 8سکردو 2 شگری بالا :

جی بی اے 8سکردو 2 شگری بالا کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید محمد علی شاہ 128 ووٹ لے کر آگے ہیں ،آزاد امیدوار امتیاز حیدر خان 117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 جی بی اے09

 جی بی اے 09 کے  چار پولنگ سٹیشن کے   غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج  میں  تحریک انصاف کے   حاجی فدا محمد ناشاد 300 ووٹوں کے ساتھ آگے، آزاد امیدوار  وزیر سلیم  150 کے ساتھ  دوسرے نمبر پر، پیپلزپارٹی کے وزیر  وقار 100 ووٹوں  کے ساتھ تیسری نمبر پر موجود ہیں۔

جی بی اے 9اسکردو3 :

جی بی اے 9اسکردو3 ،کے 9 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 2278 ووٹ لیکر آگے،پی ٹی آئی کےفدامحمد 1293 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرجبکہ پیپلزپارٹی کے وزیروقار 305 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں ۔

جی بی اے 10سکردو 4

جی بی اے 10سکردو 4کے 32 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدوارراجہ ناصرعلی خان 3569ووٹ لےکرآگے جبکہ پی ٹی آئی کےوزیرحسن 1740 ووٹ لےکرپیچھے ہیں .

 جی بی اے 12 شگر:

جی بی اے 12 شگر کے 17پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان 2428 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے عمران ندیم 1811 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ہیں ۔ن لیگ کے طاہر شگری ایک ہزار 202 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

جی بی ایل 12شگر

نیالی پولنگ سٹیشن  میں کی گئی ووٹنگ کے نتائج  کے مطابق  تحریک انصاف کےراجہ اعظم خان 73ووٹ لےکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کےامیدوارعمران ندیم 41ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

جی بی اے 15دیامر1    :

جی بی اے 15دیامر1 پولنگ سٹیشنز ڈونگ کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ 100 ووٹ لیکر آگے جبکہ تحریک انصاف کے نوشاد عالم 21 ووٹ لے کر پیچھے ہیں ۔

جی بی اے 13 استور1    :

جی بی اے 13 استور1  ،کے 13 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خالد خورشید خان 543 ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے عبد الحمید خان 473 ووٹ لے کر پیچھے ہیں ، (ن)لیگ کےرانافرمان علی 429 ووٹ لےکرتیسرےنمبرپرہیں ۔

جی بی اے14استور2

جی بی اے14 استور2 ، کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  تحریک انصاف کےشمس الحق لون 3398 ووٹ لیکرآگے جبکہ پیپلزپارٹی کے مظفر علی 2570 ووٹ لیکردوسرے نمبرپررہے ،ن لیگ کے رانا فارق 2150 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں ۔

 جی بی اے 16دیامر

 جی بی اے 16دیامر کے پولنگ سٹیشن پی ڈبلیوڈی  کے مطابق مسلم لیگ(ن)کےمحمدانور 101ووٹ لےکرآگے جبکہ تحریک انصاف کےعتیق اللہ 69ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

 جی بی ایل اے 23 گانچھے2

 جی بی ایل اے 23 گانچھےٹو،ہائی سکول چھوارکے آنے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی آمنہ انصاری 166ووٹ لےکرآگے جبکہ  آزادامیدوارآصف حسین 81ووٹ لےکرپیچھے ہیں۔

جی بی اے 19 غذر1   :

جی بی اے 19 غذر1 کے مطابق 6 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  تحریک انصاف کے ظفر محمد 501 ووٹ  لےکر آگے،جبکہ آزاد امیدوار نواز خان ناجی 244 ووٹ  لے کر دوسرے نمبر پرہیں ۔

  

جی بی اے 24  کھرمنگ :

جی بی اے 24  کھرمنگ کے غیر حتمی غیر سرکاری تما م43 پولنگ سٹیشن کا رزلٹ آگیا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے  محمد اسماعیل 6204ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے ،پی ٹی آئی کے سید شمس الدین 5361 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔پیپلزپارٹی کے محمد اسماعیل 6204 ووٹ لیکر جیت گئے ۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ خان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان  راجہ  خان نے کہا کہ الیکشن صاف اورشفاف ہوئے، دھاندلی کا راگ الاپنے والوں کی سوچ غلط  ہے جبکہ  سخت موسمی حالات کے باوجود لوگوں نے   حق رائے دہی استعمال   کیا۔

بشکریہ نیو ٹی وی نیٹ ورک (https://www.neonetwork.pk/15-Nov-2020/88774)


ای پیپر