Gilgit-Baltistan,Election 2020,polling process,Chief Election Commissioner,Raja Shahbaz
15 نومبر 2020 (23:15) 2020-11-15

گلگت :چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کا عمل انتہائی پر امن رہا،گلگت بلتستان  میں مثالی الیکشن ہوا،گلگت بلتستان کے عوام نے مرضی سے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔

تفصیلا ت کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا گلگت بلتستان کا الیکشن تاریخی رہا ،الیکشن کے پورے دن کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار دیکھنے کو نہیں ملا ، اس وقت غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری بیانات سے گریز کیا جائے ،ان کا کہنا تھا کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری بھی ہوئی ،نتائج  آنے میں  کچھ وقت  لگے گا۔

راجہ شہباز خان نے مزید کہا  کسی بھی حلقے میں انتخابی عملے کی کمی نہیں تھی، گلگت بلتستان  میں صاف اور شفاف الیکشن ہوئے،شفاف الیکشن سے عوام بہت خوش ہیں،کچھ لیڈر زالیکشن سے متعلق شکوک وشبہات پیدا کر رہےہیں،گلگت بلتستان الیکشن میں عوام نے انتہائی گرمجوشی سے حصہ لیا ،سخت سردی کے موسم میں عوام نے اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے نئی مثال قائم کر دی ہے ۔

واضح رہے گلگت بلتستان کے عوام نے شدید سرد موسم میں سیاسی ماحول گرم کرکے بتا دیا وہ سیاسی طور پر باشعور ہیں،تاہم الیکشن پرامن رہے، کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔


ای پیپر