گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بڑ اجھٹکا 
15 نومبر 2020 (23:38) 2020-11-15

گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ،جی بی اے 7 سکردو  کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راجہ زکریہ نے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کو شکست دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق جی بی اے 7 سکردو  کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پی ٹی آئی کے راجہ زکریہ 5290 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ،جبکہ ان کے مد مقابل پیپلزپارٹی کی انتہائی اہم شخصیت سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ 4114 ووٹ لے سکے ۔

واضح رہے پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سید مہدی شاہ گلگت بلتستان کے پہلے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ،سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کا دورہ حکومت 2009 سے 2014 تک کا تھا ۔


ای پیپر