boxer,Aamir Khan,car crashe,accident,London,motorway
15 نومبر 2020 (23:09) 2020-11-15

 لندن:پاکستانی نژاد سٹار عالمی باکسر عامر خان کی کار موٹروے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ زوردار دھماکے سے سائیڈ بیریئر سے ٹکرا گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق عامر خان اور ان کی فیملی محفوظ ہے اور انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطالق پاکستانی نژاد  برطانوی باکسر عامر خان کی کار لندن موٹرے پر حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ عامر خان اپنی فیملی کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ موسم کی خرابی کی جگہ سے سڑک سے ان کی کار سائیڈ بیرئیر سے ٹکرا گئی  اور ایک زوردار دھماکے سے ارد گرد کی ٹریفک کو اپنی طرف متوجہ کر لیا۔ 

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ باکسر عامر خان کے حادثہ کی وجہ سڑک پر دھند تھی۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے عامر خان کو نظر نہ آسکا کہ وہ سڑک سے اتر گئے ہیں اور جتنی دیر میں وہ کار کو سنبھال پاتے اتنی دیر میں وہ سائیڈ بیرئیر سے ٹکرا چکی تھی۔ حادثے میں عامر خان کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بچے بھی تھے مگر وہ سب معجزانہ طور پر محفوظ رہے اور انہیں بس ہلکی خراشیں ہی آئیں۔

عامر خان کا حادثے سے متعلق کہنا ہے کہ وہ صرف اس وجہ سے محفوظ رہ سکے کیونکہ ان کے ساتھ ان کے ماں باپ اور چاہنے والوں کی دعائوں تھی اور وہ اپنے چاہنے والوں کا محبت کرنے پر بہت شکر گزار ہیں۔


ای پیپر