Khadim Hussain Rizvi, Tehreek-e-Labeek, rawalpindi, dharna
15 نومبر 2020 (22:04) 2020-11-15

راولپنڈی: تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ انتظامیہ نے شرکاء مارچ سمیت راولپنڈی بھر کے عوام کی زندگی کو جہنم بنا رکھالیکن آفرین ہے ان عاشقان رسولﷺ پر جو نہ ٹلے اور نہ رکے۔مارچ کی تعداد اور جوش کو سردی و بارش بھی ٹھنڈا نہیں کرسکی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت فی الفور فرانسیسی سفیر کوملک بدر کرے اور اپنا سفیر واپس بلائیں اور حکومتی سطح پر فرانسیسی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک لبیک پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ  تحفظ ناموس رسالت مارچ لیاقت باغ تافیض آباد کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خادم حسین رضوی نے کہا کہ گستاخانہ خاکو کی اشاعت امت مسلمہ پر حملہ اور اعلان جنگ ہے ہم خون کے آخری قطرہ تک عزت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرپہرہ دیں گے  انتظامیہ اور پولیس نے زہریلی  آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کی صورت میں ظلم کی انتہا کردی ہم حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہر ظلم برداشت کرسکتے ہیں لیکن ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسولﷺ کی حفاظت کیلئے ہونے والے مارچ کو سرکاری سرپرستی ہونی چاہیے تھی لیکن اسلام کے نام پر قائم ملک میں الٹا اس مارچ سے حکومت خوف محسوس کررہی ہے 

واضح رہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے کارکنوں نے آج راولپنڈی میں تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی ۔شرکاء مارچ لبیک یارسول اللہ آقا آپکی خاطر دل بھی حاضر جان بھی حاضر ۔گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا ۔ فرانس مردہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگا تے رہے ہیں۔


ای پیپر