Shibli Faraz,Gilgit-Baltistan,GB Election,opposition,
15 نومبر 2020 (21:54) 2020-11-15

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے گلگت بلتستان کےانتخابات کے بارے میں کہا ہے کہ  اپوزیشن کی طرف سے مبینہ دھاندلی کے بیانیے کو باشعور عوام نے ختم کر دیا ہے۔ کامیاب پولنگ پر الیکشن کمیشن مبارکباد کی مستحق ہے 

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ انتخابات کا عمل انتہائی پرامن طریقے سے مکمل ہوا۔ الیکشن کمیشن نے خوش اسلوبی نے اپنے فرائض سرانجا م دئیے اور کہیں سے بھی کوئی ایسا واقعہ سامنے نہیں آیا جس سے انتشار کا پہلو نکل سکتا ہو۔ اس سارے عمل کو سرانجام دینے پر الیکشن کمیشن اور گلگت بلتستان کی عوام مبارکباد کی مستحق ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں خواتین ٗ بزرگوں سمیت سب نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا اور اس کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ادا کیا۔ انتخابات میں شفافیت کا سب سے بڑا ثبوت وہاں پر میڈیا کی آزاد کوریج ہے جنہیں ہر جگہ سے اپنی رپورٹنگ کی مکمل آزادی تھی اور میڈیا نے انتخابات کا ہر پہلو بہت اچھے طریقے سے پیش کیا۔ 

یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی پولنگ مکمل ہونےکے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی تک پانچ نشستوں پر آنے والے نتائج میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کی برتری واضح نظر آرہی ہے۔


ای پیپر